نہ تو کامل نہ ہی تعمیر میں ہیں
نہ تو کامل نہ ہی تعمیر میں ہیں
مرے کچھ خواب ابھی زنجیر میں ہیں
ابھی کچھ مشق باقی ہے مصور
ابھی کچھ خامیاں تصویر میں ہیں
تری زلفوں میں جتنے خم ہیں ان سے
زیادہ تو مری تقدیر میں ہیں
وصیت میں بتاؤ کیا لکھوں میں
فقط کچھ تجربے جاگیر میں ہیں
قوافی زیست کے نبھنے نہ دیں گے
جو نقطے بخت کی تحریر میں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.