نہ تو اس کو حیرت ہے نہ مجھے تعجب ہے
نہ تو اس کو حیرت ہے نہ مجھے تعجب ہے
میری اس کی دوری میں خاص اک تقرب ہے
بعد گو سیاسی ہے فاصلہ سماجی ہے
درمیان میں لیکن واجبی تناسب ہے
جان اپنی جانے کا قاعدہ نہیں معلوم
بات جو یقینی ہے اس میں ہی تذبذب ہے
کچھ بلیغ لوگوں میں گفتگو سی رہتی ہے
گو زبان بندی ہے آنکھ میں تخاطب ہے
یہ دھواں ہے بارودی یہ مہک ہے گندھک کی
شہر کا نشاں اب تو بے اماں تعصب ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.