Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ الٹی اس نے محفل میں نقاب اول سے آخر تک

منوہر سہائے انور

نہ الٹی اس نے محفل میں نقاب اول سے آخر تک

منوہر سہائے انور

MORE BYمنوہر سہائے انور

    نہ الٹی اس نے محفل میں نقاب اول سے آخر تک

    رہی پھر بھی تجلیٔ برق تاب اول سے آخر تک

    اٹھاتا ہوں نظر جب جانب افلاک مستی میں

    تو اٹھ جاتے ہیں یہ ساتوں حجاب اول سے آخر تک

    وہ آئیں گے نہیں آئے خط آئے گا نہیں آیا

    غلط نکلی مری تعبیر خواب اول سے آخر تک

    ہوئی ہر بار میری باریوں پر بھول ساقی کو

    مجھے خالی دیا جام شراب اول سے آخر تک

    گنو دونوں طرح اپنے مظالم ٹھیک نکلے گا

    شمار آخر سے اول تک حساب اول سے آخر تک

    جو قصہ ہے شگاف سینۂ خود‌ چاک کے لب پر

    بگوش چشم سن لیں آنجناب اول سے آخر تک

    کہیں عمر رواں دم بھر ٹھہرنے کو نہیں رکتی

    رہا کرتی ہے یہ پا در‌‌ رکاب اول سے آخر تک

    کتاب عشق پڑھنی چاہیے تجھ کو بھی اے ناصح

    بڑا دلچسپ ہے ایک ایک باب اول سے آخر تک

    شب سرد زمستاں کی طرح افسردہ افسردہ

    گزرتا ہے غریبوں کا شباب اول سے آخر تک

    گلوں کے درمیاں شور فغاں کرتی رہی بلبل

    نہ چونکا ایک بھی غفلت مآب اول سے آخر تک

    کنارے پار کر کے سست ہو جاتا ہے دریا بھی

    کسے رہتا ہے یکساں اضطراب اول سے آخر تک

    بہت جھڑکا بہت ڈانٹا بہت تنبیہ کی مجھ کو

    بہت پر لطف تھا ان کا خطاب اول سے آخر تک

    گناہوں ہی گناہوں میں کٹی ہے زندگی میری

    یہی میں نے کمائے ہیں ثواب اول سے آخر تک

    تعجب ہے کہ میں جاں سوختہ زندہ رہا کیوں کر

    جدائی تھی جہنم کا عذاب اول سے آخر تک

    یہ اچھا ہی ہوا ہم کامیاب قرب ہونے میں

    بہ ہر صورت رہے نا کامیاب اول سے آخر تک

    حیات افروز تھی ان کی جوانی جن شہیدوں نے

    لگائے نعرہ ہائے انقلاب اول سے آخر تک

    جسے بے مثل انداز سخن ہو دیکھنا انورؔ

    پڑھے میرا کلام لا جواب اول سے آخر تک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے