نہ ان کو خیر سے مطلب ہے اور نہ شر سے غرض
نہ ان کو خیر سے مطلب ہے اور نہ شر سے غرض
کوئی جئے کہ مرے رنڈیوں کو زر سے غرض
بغیر کام لئے میں کبھی نہ مانوں گا
نہیں ہے مجھ کو تمہاری ہچر مچر سے غرض
سنیں وہ یا نہ سنیں یہ بکے ہی جاتا ہے
رقیب یاوۂ گو کو ہے اپنی ٹر سے غرض
جو ہیں امیر کشادہ مکاں ہیں ان کو پسند
غریب ہوں مجھے رہتی ہے تنگ گھر سے غرض
رقیب سے ہے سروکار مجھ سے مطلب کیا
وہ خر دماغ ہیں ان کو ہے گیدی خر سے غرض
وہ زر بھی کھینچتے ہیں زور بھی گھٹاتے ہیں
سدا ہے ان کو عنایتؔ مرے ضرر سے غرض
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.