نہ اس کے دل میں دھڑکنے کا یار سوچ ابھی
نہ اس کے دل میں دھڑکنے کا یار سوچ ابھی
کہ پتھروں میں نہ پیدا ہوا ہے لوچ ابھی
سسک سسک کے گزرتا ہے اس لیے جیون
پڑی ہوئی ہے دم زندگی کو موچ ابھی
جو خوش نصیب ہیں ان کی طرف نہ آنکھ اٹھا
اے بد نصیب تو اپنا بدن ہی نوچ ابھی
کرے گا کون محبت کی آرزو کہ یہاں
ہر ایک جسم سے لپٹے ہیں کاکروچ ابھی
کسی کے درد کا دل میں چراغ روشن کر
جمی ہیں ذہن میں جو نفرتیں کھروچ ابھی
نہ آنکھیں میچ کے دنیا کی رہ گزر پہ چلو
رواں دواں ہے اگر زندگی کی کوچ ابھی
زمین عشق پہ اترا ہے آفتابؔ سدا
سو بازوؤں میں یہی حدتیں دبوچ ابھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.