نہ اس نے ہی نہ پوچھا حال میں نے بھی
نہ اس نے ہی نہ پوچھا حال میں نے بھی
نہ اس نے کی نہ کی پھر کال میں نے بھی
کہا تھا بال جچتے ہیں ترے سر پر
نہیں کاٹے کبھی پھر بال میں نے بھی
مجھے سکھلاؤ مت تم عشق کی چالیں
گزارے ہیں گزرتے سال میں نے بھی
پکڑ میں ہی نہیں آیا کہ تھا چالاک
بچھائے تھے بہت سے جال میں نے بھی
دکھا مت زخم اپنے اجنبی مجھ کو
کمایا ہے یہی کچھ مال میں نے بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.