نہ وہ مے فروش ہوتے نہ میں بادہ خوار ہوتا
نہ وہ مے فروش ہوتے نہ میں بادہ خوار ہوتا
نہ وہ مست ناز ہوتے نہ مجھے خمار ہوتا
مجھے تا حیات رہتا ترا انتظار پیہم
اگر اپنی زندگی پر کوئی اعتبار ہوتا
غم انتظار کیا ہے یہ رموز تجھ پہ کھلتے
تجھے بھی کسی کا ظالم اگر انتظار ہوتا
انہیں اس قدر نہ ہوتا یہ غرور بے نیازی
مجھے اپنے جذب دل پر اگر اختیار ہوتا
مرے شوق بیکراں کی کوئی انتہا نہ ہوتی
مرے حلقہ جنوں کا نہ کہیں حصار ہوتا
انہیں حسرتوں میں گزرے مری زندگی کے لمحے
کوئی دل نواز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
یہی آرزو ہے یارب مرے جذبۂ دروں کی
مری ذات پر مدار غم روزگار ہوتا
کوئی جلوہ ریز ہوتا مری بزم آرزو میں
مرے دل کی انجمن میں کوئی نغمہ بار ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.