نہ وہ زمین میں تھا اور نہ آسمان میں تھا
نہ وہ زمین میں تھا اور نہ آسمان میں تھا
کبھی یقیں میں مرے تھا کبھی گمان میں تھا
میں ایک جال لئے عمر بھر بھٹکتا رہا
پرندہ دور بہت دور آسمان میں تھا
میں روز گھر سے نکلتا تھا ڈھونڈنے کے لئے
مکین بن کے وہ خود میرے ہی مکان میں تھا
میں کاش بند دریچے سے جھانک ہی لیتا
وہ میرے کمرے کے اندر ہی سائبان میں تھا
ادھورا پڑھ کے اسے لوگ رہ گئے ورنہ
ہمارا ذکر بھی کچھ اس کی داستان میں تھا
خطا خود اپنی نگاہوں کی تھی حسنؔ ورنہ
وہ میرے جسم میں تھا وہ تو میری جان میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.