Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ یہ قریب ہیں دنیا کے اور نہ دین کے پاس

التمش عباس

نہ یہ قریب ہیں دنیا کے اور نہ دین کے پاس

التمش عباس

MORE BYالتمش عباس

    نہ یہ قریب ہیں دنیا کے اور نہ دین کے پاس

    یہ میرے دوست ہیں رہتے ہیں آستین کے پاس

    وہ لوگ بھی ہمیں شک کی نظر سے دیکھتے ہیں

    جو ایک وقت میں ہوتے ہیں تین تین کے پاس

    لو ایک مجھ سا گنہ گار اور آ پہنچا

    بہت سا کام تو پہلے سے تھا زمین کے پاس

    وہ بے وفا ہے مگر کس طرح بھلا دیں اسے

    ہمارا دل بھی تو لگتا ہے اس کمین کے پاس

    اگر ہیں سیکھنا آداب زندگی تم کو

    گزارو وقت کسی بوریا نشین کے پاس

    ہماری ذات کہیں اس میں گم نہ ہو جائے

    ہم اس لئے نہیں جاتے ہیں اس ذہین کے پاس

    یہ داد آپ کو لہجے کی مل رہی ہے میاں

    ہمارے شعر پہنچتے ہیں سامعین کے پاس

    گناہ گار ہیں لیکن کئی حوالوں سے

    سفارش اپنی گئی رب عالمین کے پاس

    مری روش سے مجھے کس طرح ہٹانا ہے

    یہی تو کام ہے میرے مخالفین کے پاس

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے