نہ زمیں کے نہ آسمان کے ہیں
یہ کسی دوسرے جہان کے ہیں
نہ ہی یہ دوست ہیں نہ دشمن ہیں
یہ منافق ہیں درمیان کے ہیں
سینۂ ربط اور تعلق پہ
زخم جتنے بھی ہیں زبان کے ہیں
جو چلائے گئے ہیں میری طرف
تیر یہ اور کسی کمان کے ہیں
جتنے بھی مسئلے ہیں دنیا میں
مسئلے سارے آن بان کے ہیں
کیوں یہ نفرت ہے اے بنی آدم
جبکہ ہم ایک خاندان کے ہیں
بعد خالق ہر ایک انساں پر
جو بھی احسان ہیں کسان کے ہیں
جتنے بھی باغ ہیں جہاں میں سہیلؔ
باغ یہ اک ہی باغبان کے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.