ناآشنائے دل ہے ناآشنائے اردو
ناآشنائے دل ہے ناآشنائے اردو
وہ بات کیا کرے گا جس کو نہ آئے اردو
تنہا نہ رہ سکیں گی اپنے وطن میں دونوں
اردو فدائے ہندی ہندی فدائے اردو
مل جل کے دونوں بہنیں اے کاش بڑھتی جائیں
ہمت بڑھائے ہندی رستہ دکھائے اردو
مندر ہو یا کہ مسجد گرجا ہو یا کلیسا
سب جگمگا رہے ہیں پا کر ضیائے اردو
غالبؔ کی یہ زمیں ہے سب پر رہے گی غالب
گونجے گی چاند پر بھی اک دن صدائے اردو
مومنؔ کی داستاں ہے ملاؔ کی ترجماں ہے
چکبستؔ کی زباں ہے دیکھو نوائے اردو
مشرق ہو یا کہ مغرب ہو ایشیا کہ یورپ
ہر خطۂ زمیں پر پہنچی صدائے اردو
تلسیؔ کی ہے امانت خسروؔ کی ہے وراثت
رضوانؔ دیکھنا تم مٹنے نہ پائے اردو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.