نا احترام کا بس احترام کر بیٹھے
ہم اپنے کرب کا خود انتظام کر بیٹھے
انہیں تو آنا ہی کب تھا ہماری بستی میں
ہزار طرح کے ہم اہتمام کر بیٹھے
یہ بے رخی کا عجب سلسلہ تو تب سے ہے
وہ گزرے راہ سے اور ہم سلام کر بیٹھے
خموش طبع تھے دامن بچا کے چل دیے وہ
اور ہم نصیب کے مارے کلام کر بیٹھے
لگاؤ آس نا امید رکھو تم ماہمؔ
بجھاؤ شمع وہ قصہ تمام کر بیٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.