نعت کہتے ہوئے امکان میں آ جاتے ہیں
نعت کہتے ہوئے امکان میں آ جاتے ہیں
لفظ تکوین سے وجدان میں آ جاتے ہیں
وہاں پر منصب یاری کے معانی کیا ہیں
جہاں جبریل سے دربان میں آ جاتے ہیں
جو محمد کی غلامی کا پہن لیتے ہیں طوق
صف حیوان سے انسان میں آ جاتے ہیں
رحمت منصف اکبر بھی دکھاتی ہے فسوں
جب مودت کدے میزان میں آ جاتے ہیں
جو مودت میں دکھاتے ہیں وفائے سلمان
در و دہلیز سے دیوان میں آ جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.