نادر اشیاء کی جگہ چھانٹ کے لائے پتھر
نادر اشیاء کی جگہ چھانٹ کے لائے پتھر
ہم نے کس شوق سے کمرے میں سجائے پتھر
حرف حق حرف غلط کرنے کو آئے پتھر
میں نے سچ بول کے ہر دور میں کھائے پتھر
ہم نے بے فیض چٹانوں میں کھلائے گلزار
ہم نے زرخیز زمینوں سے اگائے پتھر
روز ابھرتے رہے دیوار مقابل بن کر
اپنی راہوں سے بہت ہم نے ہٹائے پتھر
کیا خبر کون سے عالم میں اٹھی تھیں نظریں
میں نے دیکھا تو ستارے نظر آئے پتھر
پھول برسائے تھے ہر ایک پہ ہم نے کیفیؔ
لوٹ کر ہم پہ ہر اک سمت سے آئے پتھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.