نالۂ دل نکل نہ جائے کہیں
نالۂ دل نکل نہ جائے کہیں
شان ہستی بدل نہ جائے کہیں
سر بالیں وہ کر گئے احساں
مرنے والا سنبھل نہ جائے کہیں
فوق پر بھی نظر ضروری ہے
تحت میں دل بہل نہ جائے کہیں
ہیں بہت اہل شوق صف بستہ
حسن کا وار چل نہ جائے کہیں
ہو ادھر بھی نگاہ پیر مغاں
ساعت فیض ٹل نہ جائے کہیں
ہو جہاں میں ہی سر کسی صورت
فکر عہد ازل نہ جائے کہیں
رہئے ثابت قدم گناہ سہی
رائیگاں ہر عمل نہ جائے کہیں
مستقل ہوش چاہئے ساقیؔ
آج کی بات کل نہ جائے کہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.