نالہ نہیں کہ آہ نہیں یا بکا نہیں
نالہ نہیں کہ آہ نہیں یا بکا نہیں
ہم نے شب فراق میں کیا کیا کیا نہیں
وہ درد لا دوا مجھے بخشا ہے عشق نے
بچنے کی کچھ امید نہیں آسرا نہیں
کیا کر رہے ہو چارہ گرو پاس سے ہٹو
اب ہے دعا کا وقت یہ وقت دوا نہیں
آ جائیں وقت نزع تو میں ان کو دیکھ لوں
ارمان کوئی دل میں اب اس کے سوا نہیں
سیافؔ کیا بتائیں کہ دل کا ہے حال کیا
مدت سے اب تو پہلو میں اس کا پتہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.