نام اپنا بھی کر گئے ہوتے
نام اپنا بھی کر گئے ہوتے
عاشقی میں جو مر گئے ہوتے
تیرا کوچہ اگر نہیں ہوتا
پھر نہ جانے کدھر گئے ہوتے
بے خودی میں نہ گر خودی پاتے
ہم حدوں سے گزر گئے ہوتے
آس ان کو نہیں تھی آنے کی
ورنہ اب تک سنور گئے ہوتے
گر وہ آتے مری عیادت کو
زخم دل میرے بھر گئے ہوتے
بادہ نوشی تھی تیرے غم کا علاج
گر نہ پیتے تو مر گئے ہوتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.