نام دیکھو میاں ثانی میں کسی اور کا ہے
نام دیکھو میاں ثانی میں کسی اور کا ہے
یہ جو مصرع ہے روانی میں کسی اور کا ہے
ہم پہ یہ راز کھلا بھی تو بہت دیر کے بعد
اصل کردار کہانی میں کسی اور کا ہے
جس کو سینچا تھا لہو اپنا پلا کر ہم نے
اب وہی پیڑ جوانی میں کسی اور کا ہے
آج کی رات ابھی چاند تو نکلا ہی نہیں
روپ یہ رات کی رانی میں کسی اور کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.