نامہ دل دار تک نہیں پہنچا
نامہ دل دار تک نہیں پہنچا
حال دل یار تک نہیں پہنچا
وہ بھی معیار تک نہیں پہنچا
سچ ابھی دار تک نہیں پہنچا
پھول کا رنگ خوب تھا لیکن
ترے رخسار تک نہیں پہنچا
اس کو تکلیف کی خبر کیا ہو
پاؤں جو خار تک نہیں پہنچا
خیر گزری کہ آج قاتل کا
ہاتھ تلوار تک نہیں پہنچا
کب مرا کارواں زمانے میں
راہ دشوار تک نہیں پہنچا
فکر تھی سب کو اپنے چہروں کی
کوئی کردار تک نہیں پہنچا
تیری رحمت سے بے خبر ہی رہا
جو گنہگار تک نہیں پہنچا
دل بیتاب تیرا افسانہ
نگہ یار تک نہیں پہنچا
زیر دیوار میں جہاں بیٹھا
سایہ دیوار تک نہیں پہنچا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.