ناشاد دل ہو شاد مہ وصل یار سے
ناشاد دل ہو شاد مہ وصل یار سے
یا رب مری خزاں کو بدل دے بہار سے
کیا کام کر گیا اثر اضطراب دل
وہ بھی ہیں آج میری طرح بے قرار سے
گم ہو رہا ہوں جلوۂ جاناں کی راہ میں
گھبرا رہا ہوں کیف ہجوم بہار سے
اے بے خودیٔ شوق وہاں تک پہنچ بھی جا
خود کو بچا کے گردش لیل و نہار سے
مجبور ہوں کشاکش حسن نگاہ میں
بے اختیار ہوں غم بے اختیار سے
مخمورؔ میرا جوش جنوں بھی عجیب ہے
دامن کو سی رہا ہوں گریباں کے تار سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.