ناؤ ڈوبی تری ہمارے لئے
ناؤ ڈوبی تری ہمارے لئے
دکھ سے ابھری خوشی ہمارے لئے
جوش میں ہوش کھو گیا تو کیا
آگ تھے پھول بھی ہمارے لئے
شب کی آنکھوں میں التفات نہیں
دن میں ہے بے رخی ہمارے لئے
چاندنی سے نہیں ہیں ہم واقف
دھوپ ہے اجنبی ہمارے لئے
شاید اس خواب سے پرے ہوگی
ایک دنیا نئی ہمارے لئے
دن کا ہنگامہ ان کے نام سہی
رات کی خامشی ہمارے لئے
آنکھ میں کتنے دن سنبھالو گے
خواب آوارگی ہمارے لئے
جانے کب آسماں سے اترے گا
موسم دلبری ہمارے لئے
اس طرح جی رہے ہیں جیسے کہیں
منتظر ہے کوئی ہمارے لئے
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 51)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.