نبض ٹھنڈی ہو گئی بیمار کی
نبض ٹھنڈی ہو گئی بیمار کی
دل میں حسرت رہ گئی دیدار کی
مثل موسیٰ ہو گئے بے ہوش ہم
برق جب چمکی جمال یار کی
قبر میں بھی دوستو تنہا نہ ہوں
ساتھ ہے حسرت وصال یار کی
زخمئ تیر نگاہ ناز کو
چاہئے پٹی وصال یار کی
جھک گئی گردن ہماری خود بخود
تا نہ خالی ضرب ہو دل دار کی
مجھ سے پردہ غیر سے بے پردگی
کیا نرالی ہے ادا دل دار کی
تم سے شعرائے وطن کو اے جلالؔ
تاب بھی تو ہے نہیں گفتار کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.