ندی احساس کی چڑھتی رہی ہے
ندی احساس کی چڑھتی رہی ہے
وفا کی راہ میں بڑھتی رہی ہے
کسی سے جنگ کیا لڑکی کرے وہ
جو اپنے آپ سے لڑتی رہی ہے
بلندی پر پہنچ کر کیا وہ پگھلے
پہاڑوں پر برف پڑتی رہی ہے
ستارہ بن کے تیری راہ میں ہے
جو افشاں مانگ سے جھڑتی رہی ہے
تمہارے حق میں کیسے فیصلہ دوں
انا مجھ سے مری اڑتی رہی ہے
بچا کر قبر سے لے آئے جس کو
در و دیوار میں گڑتی رہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.