ندی کے دونوں کناروں سے بات کرتے ہوئے
ندی کے دونوں کناروں سے بات کرتے ہوئے
میں رونے لگتا ہوں دھاروں سے بات کرتے ہوئے
پہنچ کے آخری منزل پہ چپ ہی رہنا ہے
سو گھر سے نکلے ہیں یاروں سے بات کرتے ہوئے
کوئی بھی شک نہ کرے بس اسی لئے مجھ سے
وہ بات کرتا ہے ساروں سے بات کرتے ہوئے
تیرے علاوہ وہاں کوئی بھی نہیں تھا مرا
کسے بلاتا اشاروں سے بات کرتے ہوئے
تمام رات مرا انتظار کرتا رہا
کل ایک چاند ستاروں سے بات کرتے ہوئے
عجیب لوگ تھے گزرے تو بس گزر ہی گئے
سڑک پہ دوڑتی کاروں سے بات کرتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.