نئے کے واسطے سارا پرانا وقت لینا ہے
نئے کے واسطے سارا پرانا وقت لینا ہے
گھڑی نے ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لینا ہے
ابھی سے کیوں لگا بیٹھے ہو اندازہ جنازے کا
ابھی تو رونے والوں نے بہت سا وقت لینا ہے
فقط سایہ نہیں ہے چاہئے باتیں بھی کرنی ہیں
مسافر نے شجر کا اچھا خاصا وقت لینا ہے
یوں ہی بیکار میں بیٹھے ہوئے بیکار لوگوں نے
کئی کاموں کے پورا کرنے جتنا وقت لینا ہے
سمجھ داری سے کرنی ہے مکمل زندگی اپنی
سمجھ داری سے سب نے اپنا اپنا وقت لینا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.