نئے سرے سے پھر آج کیفیؔ ہم اپنی دنیا بسا رہے ہیں
نئے سرے سے پھر آج کیفیؔ ہم اپنی دنیا بسا رہے ہیں
عبدالرشید خان کیفی مہکاری
MORE BYعبدالرشید خان کیفی مہکاری
نئے سرے سے پھر آج کیفیؔ ہم اپنی دنیا بسا رہے ہیں
جو کھو چکے اس سے بے خبر ہیں جو رہ گیا وہ لٹا رہے ہیں
نشاط امروز کی قسم ہے کہ دل نے سب محفلیں بھلا دیں
دیے تھے ماضی نے داغ جتنے وہ خود بہ خود مٹتے جا رہے ہیں
خوشا یہ دور شباب ان کا یہ دل نواز التفات ان کا
کہ بے پیے آج ہر قدم پر مرے قدم لڑکھڑا رہے ہیں
ادھر نظر ہے ادھر نظر ہے کچھ اپنی رسوائیوں کا ڈر ہے
جھجک رہے ہیں ٹھٹھک رہے ہیں مگر مری سمت آ رہے ہیں
حیا نے گو جرأت تکلم زبان سے چھین لی ہے لیکن
وہ آنکھوں آنکھوں ہی میں بہت کچھ سنا چکے اور سنا رہے ہیں
شباب ہے اور شادمانی بہار ہے اور کامرانی
بنے ہیں سرشاریٔ مجسم مجھے بھی وہ خود بنا رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.