نفرت کی حقارت کی عداوت کی ہوئی بات
نفرت کی حقارت کی عداوت کی ہوئی بات
اب تک نہ ہوئی ان سے محبت کی کوئی بات
اچھی نہ لگی ان کو شرافت کی کھری بات
جتنی بھی ہوئی ان سے شرارت کی لگی بات
ہے آج نئے دور میں طاقت کی نئی بات
ہمت کی کئی بات شجاعت کی کئی بات
کرتا ہی نہیں کوئی متانت کی کبھی بات
ہوتی ہے فقط طنز و ظرافت کی ابھی بات
جو شخص نہ سمجھے ہے حقیقت کی کوئی بات
نا سمجھی میں کرتا ہے کرامت کی وہی بات
راہیؔ ہو نیابت سے بغاوت کی کجی بات
ہوتی ہے امامت سے ندامت کی بڑی بات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.