نفرتیں جب جب بڑھیں گی دیکھنا
نفرتیں جب جب بڑھیں گی دیکھنا
بستیاں تب تب جلیں گی دیکھنا
لکڑیاں جو رہ گئیں ہیں راکھ میں
آگ کا باعث بنیں گی دیکھنا
جس طرح تم جی رہی ہو زندگی
مختلف باتیں بنیں گی دیکھنا
روشنی کے ساتھ بس چلتے رہو
منزلیں مل کر رہیں گی دیکھنا
مر رہی ہیں خواہشیں جو وقت پر
وقت پر وہ جی اٹھیں گی دیکھنا
بات ہم میں ہو رہی ہے جس طرح
سینکڑوں باتیں بنیں گی دیکھنا
راس ہم کو آ رہی ہے زندگی
دقتیں بڑھنے لگیں گی دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.