نفرتوں کا کام ہی تھا توڑنا توڑا ہمیں
نفرتوں کا کام ہی تھا توڑنا توڑا ہمیں
الفتو افسوس تم نے بھی نہیں جوڑا ہمیں
اس قدر تنہا نہ ہوتے ہم زمانہ میں کبھی
بخش دیتی پیار گر تو زندگی تھوڑا ہمیں
موت ہم سے تھی خفا اب تو بھی نکلی بے وفا
زندگی تو نے کہیں کا بھی نہیں چھوڑا ہمیں
زخم دل کا بن گیا ناسور اب چارہ گرو
اب دوا کس کام کی اب زہر دو تھوڑا ہمیں
لوگ وہ خوش ہیں ہماری موت کی سن کر خبر
لوگ جو بھی مانتے تھے راہ کا روڑا ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.