نفرتوں کا نصاب پڑھ پڑھ کے
نفرتوں کا نصاب پڑھ پڑھ کے
ہو گیا دل خراب پڑھ پڑھ کے
اک سخنور نے آج پھر برپا
کر دیا انقلاب پڑھ پڑھ کے
زندگی کا شعور آیا نہیں
کیا ملا ہے جناب پڑھ پڑھ کے
دین و دنیا کو میں نے پہچانا
آسمانی کتاب پڑھ پڑھ کے
روح میری چمک گئی احمدؔ
عشق و الفت کا باب پڑھ پڑھ کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.