نفرتوں کو مٹا دیا تو نے
نفرتوں کو مٹا دیا تو نے
دشمنوں کو ملا دیا تو نے
چھوڑ کر راہ عشق میں مجھ کو
روگ کیسا لگا دیا تو نے
میں تو سادہ مزاج ہوں لیکن
مجھ کو ماڈل بنا دیا تو نے
وہ بھٹکتا نہیں ہے راہوں میں
جس کو رستہ دکھا دیا تو نے
تھی زمانے سے جستجو جس کی
آج اس سے ملا دیا تو نے
اس کی قسمت چمک رہی ہوگی
جس کو اپنا بنا دیا تو نے
ساری بستی میں روشنی کے لئے
گھر ہمارا جلا دیا تو نے
تھا حسیں خواب میری آنکھوں میں
بے سبب کیوں جگا دیا تو نے
تجھ کو خود کی خبر نہیں ہے ابھی
کیوں جہاں کو بتا دیا تو نے
جس قلندر کی تھی تلاش مجھے
اس سے احمدؔ ملا دیا تو نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.