Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نگر نگر دل مضطر لیے پھرا مجھ کو

عابد مناوری

نگر نگر دل مضطر لیے پھرا مجھ کو

عابد مناوری

MORE BYعابد مناوری

    نگر نگر دل مضطر لیے پھرا مجھ کو

    مجھے تلاش تھی جس کی نہ مل سکا مجھ کو

    میں اس کے بارے میں کچھ اس سے پوچھتا لیکن

    ملا وہ جب کبھی بکھرا ہوا ملا مجھ کو

    میں آندھیوں سے لڑوں گا یہ میں نے سوچا تھا

    ہوا کا ایک ہی جھونکا بجھا گیا مجھ کو

    مری وفا کا اسے بھی ہے کس قدر احساس

    وہ کتنے دکھ سے یہ کہتا ہے بھول جا مجھ کو

    کٹی ہے کرب و بلا میں تمام عمر مری

    حیات لگتی ہے میدان کربلا مجھ کو

    جتن کرو مجھے واپس زمیں پہ لانے کا

    نہ ایسا ہو کہ نگل جائے یہ خلا مجھ کو

    میں اپنے آپ میں کھویا ہوا تھا اے عابدؔ

    کہاں کہاں وہ مگر ڈھونڈھتا پھرا مجھ کو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے