نگر نگر میں قدم در قدم مہاجر ہیں
نگر نگر میں قدم در قدم مہاجر ہیں
لکھی تھی عشق میں ہجرت سو ہم مہاجر ہیں
ہمارے بارے میں رستوں سے پوچھئے لیکن
جواب دیں گے یہ دیر و حرم مہاجر ہیں
سفر کا رنگ بدل جائے گا مرے یارو
اگر جو ٹوٹ گیا یہ بھرم مہاجر ہیں
ہماری نسل کو ہجرت نبی سے حاصل ہے
نبی کے لوگ نبی کی قسم مہاجر ہیں
تمام عمر اسی راہ پر بسر ہوگی
وہ راہ جس پہ خوشی اور غم مہاجر ہیں
ہماری ذات کو چھوٹی سمجھ رہی دنیا
چلیں گے ہاتھ میں لے کر علم مہاجر ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.