نغمۂ کن سے نمودار عجب ہوش ہوا
نغمۂ کن سے نمودار عجب ہوش ہوا
دہر میں جس کو سنبھالا وہی بے ہوش ہوا
خلوت ناز میں یوں کوئی ہم آغوش ہوا
علم در سینہ مرے دل سے فراموش ہوا
جور پیہم نے کبھی دل سے نکلنے نہ دیا
درد بڑھتا ہی رہا جب وہ ستم کوش ہوا
عشق میں چاہئے ہر لحظہ نرالی گردش
کیوں وہاں کاتب تقدیر سبک دوش ہوا
یاد آئے انہیں کچھ ترک جفا کے پہلو
حیف صد حیف کہ میں دل سے فراموش ہوا
رنگ یا شکل نہ تھا کیا نظر آتا وہ ہمیں
دیدۂ دل کی جگہ ذہن میں روپوش ہوا
ہر جگہ طور ہے بے خود ہے جہاں مثل کلیم
جلوۂ نو سے وہ ہنگامہ فراموش ہوا
حشر کے بعد رہی حسرت نظارہ مجھے
اس طرح مجمع خوباں میں وہ روپوش ہوا
کیا ہو پاداش عمل مست ازل ہے نازشؔ
یا خدا تو نے پلائی تو یہ مے نوش ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.