نغمگی شعر غنا چاند کا کنگن آنکھیں
نغمگی شعر غنا چاند کا کنگن آنکھیں
اک مچلتے ہوئے احساس کا آنگن آنکھیں
لہلہاتے ہوئے شاداب کنول لپٹا کر
کوئی احساس دلاتی ہیں مدھوبن آنکھیں
کچھ سمجھ میں نہیں آتا میں کہوں کیا ان کو
شعلۂ طور ید بیضا کہ کندن آنکھیں
میرے احساس کے کانٹے تو نکلتے ہی نہیں
پھول اور موتی چنا کرتی ہیں مالن آنکھیں
ایک سا رہتا نہیں آنکھ کے موسم کا مزاج
کبھی بے رت بھی لگا لیتی ہیں ساون آنکھیں
سانس کی ڈور سے وابستہ ہے لیکن زیباؔ
باندھ لیتی ہیں جو انجانے میں بندھن آنکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.