نہیں بند قبا میں تن ہمارا
نہیں بند قبا میں تن ہمارا
ہے عریانی ہی پیراہن ہمارا
رکھیں اپنے تئیں ہم کس طرح دوست
ہو تجھ سا شخص جب دشمن ہمارا
ہیں یہ کاہیدہ ہم غم سے کہ جوں شمع
ہے ایک اب جیب اور دامن ہمارا
نظر میں کعبہ کیا ٹھہرے کہ یاں دیر
رہا ہے مدتوں مسکن ہمارا
چمن میں گر ہے تو بلبل تو من بعد
ہیں ہم اور گوشۂ گلخن ہمارا
بہار داغ تھی جب دل پہ قائمؔ
عجب سرسبز تھا گلشن ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.