نہیں ہے کوئی چمن قلب داغ دار کے بعد
نہیں ہے کوئی چمن قلب داغ دار کے بعد
یہاں خزاں نہیں آتی کبھی بہار کے بعد
بہار پر تھا چمن تھا چمن میں جوش بہار
بہار کے یہ کرشمے تھے اور بہار کے بعد
سکوں بدوش گھڑی دو ہی گزری ہیں مجھ پر
اک انتظار سے پہلے اک انتظار کے بعد
ستا لے رندوں کو واعظ ستا لے جی بھر کے
رہے گا تو نہ کہیں کا خدا کی مار کے بعد
کچھ اور جوش میں لاتا ہے اس کی رحمت کو
گناہ گار کا آنا گناہ گار کے بعد
لطافتوں نے بھی زخموں پہ میرے چھڑکا نمک
بتایا رنگ ہر اک گل نے مجھ کو خار کے بعد
چھپائے بیٹھے تھے رسوائیوں میں راز خودی
ہم آئے سامنے خضرؔ امتحان دار کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.