نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے در خور مرے تن میں
نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے در خور مرے تن میں
ہوا ہے تار اشک یاس رشتہ چشم سوزن میں
ہوئی ہے مانع ذوق تماشا خانہ ویرانی
کف سیلاب باقی ہے بہ رنگ پنبہ روزن میں
ودیعت خانۂ بیداد کاوش ہاۓ مژگاں ہوں
نگین نام شاہد ہے مرے ہر قطرۂ خوں تن میں
بیاں کس سے ہو ظلمت گستری میرے شبستاں کی
شب مہ ہو جو رکھ دوں پنبہ دیواروں کے روزن میں
نکوہش مانع بے ربطی شور جنوں آئی
ہوا ہے خندۂ احباب بخیہ جیب و دامن میں
ہوئے اس مہروش کے جلوۂ تمثال کے آگے
پرافشاں جوہر آئینے میں مثل ذرہ روزن میں
نہ جانوں نیک ہوں یا بد ہوں پر صحبت مخالف ہے
جو گل ہوں تو ہوں گلخن میں جو خس ہوں تو ہوں گلشن میں
ہزاروں دل دیے جوش جنون عشق نے مجھ کو
سیہ ہو کر سویدا ہو گیا ہر قطرۂ خوں تن میں
اسدؔ زندانی تاثیر الفت ہاۓ خوباں ہوں
خم دست نوازش ہو گیا ہے طوق گردن میں
فزوں کی دوستوں نے حرص قاتل ذوق کشتن میں
ہوئے ہیں بخیہ ہائے زخم جوہر تیغ دشمن میں
تماشا کردنی ہے لطف زخم انتظار اے دل
سویدا داغ مرہم مردمک ہے چشم سوزن میں
دل و دین و خرد تاراج ناز جلوہ پیرائی
ہوا ہے جوہر آئینہ خیل مور خرمن میں
نکوہش مانع دیوانگی ہائے جنوں آئی
لگایا خندۂ ناصح نے بخیہ جیب و دامن میں
- کتاب : Ghair Mutdavil Kalam-e-Ghalib (Pg. 79)
- Author : Jamal Abdul Wahid
- مطبع : Ghalib Academy Basti Hazrat Nizamuddin,New Delhi-13 (2016)
- اشاعت : 2016
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.