نہیں ہجر کا تیرے غم جانتا ہوں
نہیں ہجر کا تیرے غم جانتا ہوں
تجھے دل سے ہر دم بہم جانتا ہوں
ستم کو ترے کب ستم جانتا ہوں
عنایات لطف و کرم جانتا ہوں
تو انجان ہوتا ہے کیوں مجھ سے جاناں
بھلا جان سے کیا میں کم جانتا ہوں
دوئی دور ہوتی ہے جس وقت دل سے
یہ تن اپنا بیت الحرم جانتا ہوں
مجھے کام دیر و حرم سے نہیں ہے
یہی صورت اپنی صنم جانتا ہوں
دو عالم کی ہستی ہے موہوم ساری
جسے دیکھتا ہوں عدم جانتا ہوں
ترے ذکر سے ہوں میں خاموش لیکن
بدل فکر سے دم بدم جانتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.