نہیں کی قبول مداخلت نہ یسار سے نہ یمین سے
نہیں کی قبول مداخلت نہ یسار سے نہ یمین سے
جو کیا ہے اچھا برا عمل وہ کیا ہے اپنے یقین سے
مجھے چاند تاروں کی بزم میں نہ تلاش کر کہ ابھی تلک
مجھے اپنی مٹی سے پیار ہے مرا رابطہ ہے زمین سے
مجھے ایک بار نکال کے یہ جو پھر بلایا ہے خلد میں
تو پھر اس کے معنی یہی ہوئے ہے شرف مکاں کو مکین سے
کوئی شک نہیں نئے دور میں گیا آسمان پہ آدمی
مگر آج تک نہیں کر سکا کسی دل کو فتح مشین سے
مری قوم و ملک کے راہبر ذرا عقل و ہوش سے کام لے
وہی لوگ تیرے قریب ہیں جنہیں بیر ہے مرے دین سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.