نہیں مکاں نہ سہی سر پہ آسمان تو ہے
نہیں مکاں نہ سہی سر پہ آسمان تو ہے
زمیں پہ ہے در و دیوار سائبان تو ہے
ہزار مجھ پہ غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں
مجھے بچانے تری یاد کی چٹان تو ہے
نہیں خدائی میں کوئی بھی مہرباں نہ سہی
خدائی جس کی ہے وہ مجھ پہ مہربان تو ہے
نہیں ہے مجھ کو کوئی دعوائے زباں دانی
یہی بہت ہے کہ اردو مری زبان تو ہے
مجھی پہ آج ستم ہیں بجائے لطف و کرم
خوشی ہے یہ مجھے اک ربط درمیان تو ہے
کریں ہزار برائی وہ غیر کی راہیؔ
مگر زمانے کو کیا کیجے بد گمان تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.