نہیں شعور نظر کسی میں
ہزاروں غم ہیں مری ہنسی میں
نہیں ہے معیار کوئی باقی
نہ دشمنی میں نہ دوستی میں
نہ چھیڑ ان کو اے جذبۂ دل
وہ رو پڑیں گے ہنسی ہنسی میں
پیمبر تیرگی بھی اک دن
ضرور آئیں گے روشنی میں
ذرا کوئی راہبر سے کہہ دے
کہ راز منزل ہے گمرہی میں
مذاق محفل گرا ہوا ہے
نہ ٹوٹے دل کوئی دل لگی میں
بجھی ہوئی شمع ساتھ لے کر
بھٹک رہے ہیں وہ تیرگی میں
خدا کا عرفاں یہی ہے اشرفؔ
کہ لطف آ جائے بندگی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.