Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہیں یہ جیت نہیں ہے تو اس کو مات سمجھ

اورنگ زیب

نہیں یہ جیت نہیں ہے تو اس کو مات سمجھ

اورنگ زیب

MORE BYاورنگ زیب

    نہیں یہ جیت نہیں ہے تو اس کو مات سمجھ

    کہ تیرے ساتھ یہاں ہو گیا ہے ہاتھ سمجھ

    میں اپنے پیادے سے تیرا وزیر ماروں گا

    بہ‌ غور دیکھ مری چال واردات سمجھ

    کسی کسی پہ ہی کھلتے ہیں پیچ و خم میرے

    میں اتنا سہل نہیں میری مشکلات سمجھ

    محبت اتنی رعایت نہیں دیا کرتی

    اگر وہ ہنس کے بھی دیکھے تو التفات سمجھ

    مری کہانی ترے چہرے پر لکھی ہوئی ہے

    میں آئنہ ہوں مجھے دیکھ اور بات سمجھ

    دفینہ جان ان آنکھوں کو ہجر میں اس کے

    جو ان میں اشک ہیں پنہاں نوادرات سمجھ

    گزر چکا ہے اگر تو سن بلوغت سے

    تو اپنے جسم کو اب واجب الزکوۃ سمجھ

    نظر کو ایک ہی نقطے پہ مرتکز کر لے

    دل و نگاہ کی الجھن کو ایک ساتھ سمجھ

    دھڑک رہا ہے یہ کس شخص کی محبت میں

    سمجھ میں آئیں تو دل کے معاملات سمجھ

    یہ چلتے پھرتے ہوئے بت ہیں آدمی تو نہیں

    زمیں پہ چار سو برپا ہے سومنات سمجھ

    اک ایک لفظ علامت ہے حسن فطرت کی

    یہ شاعری ہے سو اس کی جمالیات سمجھ

    رکے ہوئے بھی سفر کر رہی ہے خاک مری

    گزر رہی ہے گزارے بنا حیات سمجھ

    کھلی ہے جب سے تری کینہ پروری مجھ پر

    تو آ گئی ہے مجھے ایک ایک بات سمجھ

    تجھے یہ عشق کی جانب دھکیل سکتا ہے

    سمجھ رہا ہے تو دل کو بھی دوست گھات سمجھ

    جو مجھ پہ بیتا ہے میں نے وہی لکھا ہے زیبؔ

    تو میرے شعروں کو بس میرے تجربات سمجھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے