نئی بارش کے آنے تک زمیں پیاسی رہے گی
نئی بارش کے آنے تک زمیں پیاسی رہے گی
زمانے پھر زمانے تک زمیں پیاسی رہے گی
نشیبوں میں چھپے دریاؤں سے کہتا رہوں گا
فقط کائی اگانے تک زمیں پیاسی رہے گی
زمیں پیاسی تھی یہ دلدل کی رت آنے سے پہلے
سو اب دلدل ہٹانے تک زمیں پیاسی رہے گی
شکم کی آگ کی خاطر گھروں سے جانے والو
تمہارے لوٹ آنے تک زمیں پیاسی رہے گی
پرندوں کو ڈرانے کا کہا تھا کس نے شوکتؔ
سو ان کے چہچہانے تک زمیں پیاسی رہے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.