نئی دنیا نئے منظر نئے افکار ملے
نئی دنیا نئے منظر نئے افکار ملے
سب شجر نقل مکانی کے ثمر بار ملے
باد ہجرت تو ہمیں لے کے جہاں آئی ہے
ان گلی کوچوں میں انسانوں کے شہکار ملے
خوب صورت سے کسی بار کے اک گوشے میں
دل کی تنہائی مٹانے کو کئی یار ملے
کہیں کھو جانے کا دکھ ایک حقیقت ہی سہی
اپنی پہچان کے بھی نت نئے آثار ملے
کب تلک سر پہ وراثت کی ردا لے کے چلیں
کیوں نہ اب ہم کو کوئی سایۂ دیوار ملے
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 502)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.