نئی زمین نیا فلسفہ تلاش کرو
نئی زمین نیا فلسفہ تلاش کرو
نئی غزل کے لیے کچھ نیا تلاش کرو
مرا ضمیر جو رستا مجھے دکھاتا تھا
وہ مجھ کو چھوڑ کہاں گم ہوا تلاش کرو
وہ ایک شخص جو مجھ کو بہت ہی پیارا تھا
کسی نے چھین لیا تم ذرا تلاش کرو
قدم قدم پہ ملیں گے بہت سے چوراہے
انہیں میں سوچ سمجھ راستہ تلاش کرو
وہ جس کا کام ہی پھولوں کو ہار کرنا تھا
وہ آدمی تھا میاں کام کا تلاش کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.