نیرنگی بہار و خزاں دیکھتے رہے
نیرنگی بہار و خزاں دیکھتے رہے
حیرت سے ہم طلسم جہاں دیکھتے رہے
پیش نظر جہاں کے رہی رحمت خدا
ہم برہمیٔ حسن بتاں دیکھتے رہے
ہر گل ہماری عقل پہ ہنستا رہا مگر
ہم فصل گل میں رنگ خزاں دیکھتے رہے
عرض نیاز شوق کی اچھی ملی یہ داد
ہنس کر وہ میرے اشک رواں دیکھتے رہے
طے کر گیا جنوں مرا اک جست میں انہیں
حیرت سے مجھ کو کون و مکاں دیکھتے رہے
- کتاب : Aazadi ke baad dehli men urdu gazal (Pg. 252)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.