نیرنگیٔ نشاط تمنا عجیب ہے
نیرنگیٔ نشاط تمنا عجیب ہے
کچھ شام سے قفس میں اجالا عجیب ہے
شرما رہے ہیں تار گریبان و چاک دل
کچھ دن سے رنگ لالۂ صحرا عجیب ہے
ہر خواب اعتبار شکستوں سے چور ہے
دل میں مگر غرور تمنا عجیب ہے
سارا بدن ہے دھوپ میں جھلسا ہوا مگر
دل پر جو پڑ رہا ہے وہ سایہ عجیب ہے
پھینکے نہیں ہیں آج تلک ریزہ ہائے دل
ٹوٹے تعلقات کا رشتہ عجیب ہے
جب تک نظر نہ کیجیئے یک قطرہ خوں ہے دل
لیکن جو دیکھیے تو یہ دنیا عجیب ہے
اخترؔ یہ تیرے پاؤں کے کانٹے نئے نہیں
کانٹوں سے کھیلتا ہوا چھالا عجیب ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.