نمک زخموں پہ رکھا ہے کسی نے
نمک زخموں پہ رکھا ہے کسی نے
بنایا پھر پرایا ہے کسی نے
مسلسل ہچکیاں بتلا رہی ہیں
مرے بارے میں سوچا ہے کسی نے
مجھے غم دے کے خوشیاں چھین لیں سب
کیا یہ کام اچھا ہے کسی نے
دلاسا سب مجھے دیتے رہے پر
نہ میرا درد سمجھا ہے کسی نے
پریشاں حال کیوں اتنے ہو شارقؔ
دیا الفت میں دھوکا ہے کسی نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.