نقش پا ڈھونڈنے نکلا تھا جہاں تک آیا
نقش پا ڈھونڈنے نکلا تھا جہاں تک آیا
نت نئے نقش بناتا میں یہاں تک آیا
گاؤں کو چھوڑ کے آنے کا ارادہ تھا مرا
شہر میں ایک رفوگر کی دکاں تک آیا
آبلے پھوڑ کے چلتا ہوا آیا لیکن
سرخ پھولوں کے تعاقب میں یہاں تک آیا
اگلے ہی موڑ پہ وہ عکس ملے گا مجھ کو
میں اسی زعم میں قدموں کے نشاں تک آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.